مدینے کی ریاست ضروربناؤ لیکن پہلے مدینے والے جیسا تو بن جاؤ، شعیب اخترکی شدید تنقید

Spread the love

لاہور : مایہ نازسابق کرکٹراور دنیا کے تیزترین فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست ضروربناؤ،پہلے مدینے والے جیساتو بنو، ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا،میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا، عمران خان کی حکومت توابھی چل رہی ہے، ان کی مدت پوری ہوگی تو ان پر بھی بات کریں گے، ابھی تک توکوئی روڈمیپ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف سے متعلق ٹویٹ پر محمد حفیظ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا سامنا

کوئی کام کا بندہ نہیں جس نے کہا ہو کالاباغ ڈیم بنادیتے ہیں، مشرف بناسکتا تھا اس کے پاس طاقت تھی۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرح ترقی یافتہ بننے کیلئے قوم کہاں سے لائیں گے؟ اللہ معاف کرے یہاں تو ریڑھی والے سے لے کروزیراعظم تک سب چور ہیں۔دن میں اگر 100بار جھوٹ بولتے ہو، لیکن کوئی ایک کام بھی کردکھا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریزایک صفر سے جیت لی

قوم پہلے پٹتی ہے، مٹی سے مٹی ہوتی ہے پھر ہیرانکلتا ہے۔مکہ کے جیالوں سے کوئی بڑا آک تک نہیں دیکھا، پہلے ان کی نقل توکرو، مدینے کی ریاست ضروربنائیں لیکن پہلے مدینے والے جیسابن کر تودکھاؤ۔یہ میں بڑی بات کہہ رہا ہوں۔ مدینے کی ریاست ایسے نہیں بنی، مدینے والے نے اپنی ذات میں اسلام سے بنائی۔

ان کا ابوسفیان کو معاف کرنا تودیکھو، اولادیں کٹ گئیں، کسی کو کچھ کہا ہی نہیں۔ ان کی طرح کی خصوصیات لانی پڑے گی۔میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلا ایشیائی ٹیم بن گئی

کوئی باہر سے دماغ ہی لے آؤ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ اور ٹیلنٹ پوری دنیا میں نہیں دیکھا۔شعیب اختر نے کہا کہ غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہو۔ نوازشریف، زرداری، مریم نواز، شیخ رشید ان کی جتنی جدوجہد ہے اس کو مانیں تو سہی۔ پاک فورسز کی بڑی جدوجہدقربانیاں ہیں۔غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔