چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے علاوہ کتنی بڑی تعداد میں افسران کو تبدیل کیا جائیگا؟

دریاخان : پنجاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے علاوہ 200 افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ کمشنرز ڈی سی،آر پی اوز ڈی پی اوز،سیکرٹریز کے تبادلوں کے لئے فہرستیں تیار.

جبکہ صوبہ کے تمام اضلاع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے تمام ضلعی افسران کو بھی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، دوسرے مرحلہ میں تحصیل سطح تک اس عمل کر لے جایا جائے گا

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے عوام میں پی ٹی آئی حکومت پر بڑھتے ہوئے تحفظات پر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بعد یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔