کامیاب جوان پروگرام،عمران خان نے چھٹی کے دن بڑا قدم اٹھا لیا

ااسلام آباد : وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی،وزیراعظم عمران خان خود بطور چیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے یوتھ افئیر عثمان ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء کمیٹی میں شامل ہیں ،مشیر خزانہ،مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیٹی ممبران نامزد کر دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:   سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

وفاقی وزیر تعلیم،وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی حصہ ہیں،خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا،کمیٹی
نوجوانوں کے لئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔