چوتھی جماعت کا امتحان دینے والی 105 سالہ خاتون

کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالہ کے کولم علاقے سے تعلق رکھنے والی103 سالہ بھگیرتھی اماںنے حال ہی میں چہارم کلاس کا امتحان دیاہے اوروہ اس ضلع میں کیرل اسٹیٹ لٹریسی مشن (کے ایس ایل ایم)کی برانڈ سفیر بن رہی ہیں۔

بھگیرتی اماںچونکہ کسی امتحانی سنٹر میں ٹیسٹ دینے کے لئے جسمانی طور پر فٹ نہیں تھیں ، اس لئے انہوں نے پنچائت کے ایک ممبر کی نگرانی میں تھریکروا پنچایت کے پراکلم میں واقع اپنے گھر نند دھم میں امتحان دیا۔اگرچہ ریکارڈ کے مطابق ان کی عمر 105 ہے ، لیکن ان کی اصل عمر 103 سال ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق کے ایس ایل ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر پردیپ کمار نے بتایا ، بھگیرتی امانے ہمیں بتایا کہ جب وہ نو سال کی تھیں تو انہیں اپنی تعلیم کو ترک کرنا پڑا۔ اور 94 سال بعد ، وہ اپنے خواب کو آگے بڑھانے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے نئے اقدامات کو فروغ دینے کے لئے اسے ضلع کی سفیر کے طور پر منتخب کیا۔

خواندگی کارکنوں ایس شیریلی اور کے بی وسنتھا کمار اور پنچایت ممبر کی مدد سے ، بھگیرتی اماں نے چھ ماہ قبل اس کورس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروائی تھی ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق خواندگی کارکنوں نے اسے گھر میں امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کی۔ امتحان کے نتائج تین ہفتوں میں آجائیں گے۔

وسانت کمار نے کہا ، اگرچہ اس نے یہ امتحان خود ہی لکھنا شروع کیا تھا ، لیکن بعد میں وہ تھک گئیں اور انھیں سب سے چھوٹی بیٹی تھانکمانی کی مدد لینا پڑی ، جو کہ ان کی سکریچ بن گئیں ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھگیرتھی اماں کی شادی بہت کم عمری میں ہوئی ،جب وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سے حاملہ تھیں۔ ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔اس طرح چار بیٹیوں اور دو بیٹوں پر مشتمل اس خاندان کا سارا بوجھ اس کے کندھوں پر آگیا۔