گٹکا بنانے اور فروخت کرنیوالوں کی شامت آگئی عدالت نے زبردست حکم جاری کردیا

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

پیر کے روز گٹکے کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،جہاں سیکریٹری صحت اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کا کراچی میں گٹکا، ماوا اور مین پوری کی فیکٹریاں فوری سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنایا جائے۔سندھ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ قانون بنانے کے لیے سمری آگے بھیج دی ہے لہذا مہلت دی جائے۔

عدالت نے سزا سے متعلق قانون سازی کے لیے سندھ حکومت کو 10 دسمبر تک مہلت دے دی۔‎