مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ ،متعدد بھارتی فوجی نشانہ بن گئے

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں جمون ریجن کے علاقے اکھنور میں ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع جموں کے علاقے پلاںوالا اکھنور میں بھارتی فوجی گاڑی دھماکہ خیزمواد سے ٹکرانے سے بھارتی فوج کا ایک حوالدار ہلاک اوردو زخمی ہو گئے۔

ایک سرکاری عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی معمول کے گشت پر تھے ۔ ہلاک ہونیوالے فوجی حوالدار کی شناخت 4راج رائفلز کے سنتوش کمار کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونیوالوں میں نائیک Gemraرام اور نائیک کرشن لعل
شامل ہیں۔