حکومت نےشہبازشریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی مسترد کردیا،

اسلام آباد: حکومت نےشہبازشریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی مسترد کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی کو مسترد کردیاہے۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بیان حلفی میں کسی قسم کی ضمانت نہیں دی گئی۔

ہم اس کو کیسے تسلیم کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا نوازشریف سزا یافتہ ہیں اس لئے ہم نے ان سے بیان حلفی مانگاتھا لیکن شہبازشریف نے چند لائنیں لکھ دیں کہ نوازشریف صحت یاب ہوکر واپس آجائیں گے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئے تھا کہ وہ بیان حلفی میں ضمانت دیتے۔درخواست کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوگی۔