نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے تو واپس کب آئینگے؟ ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع

اسلام آباد : لیگی رہنما کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی کا ڈرافٹ جمع کرادیا گیا۔ڈرافٹ ججز چیمبر میں بھجوایاگیا۔2صفحات پر مشتمل مسودہ ہاتھ سے لکھا گیاہے ۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نے دو صفحات پر مبنی بیان حلفی کاڈرا فٹ عدالت میں جمع کروایا۔ڈرافٹ کے متن میں کہاگیاہے کہ نوازشریف پاکستان کے ڈاکٹرز کی تجویز پر بیرون ملک علاج کیلئے جارہے ہیں۔ میاں نواز شریف صحتیاب ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت ملنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ملازمت سے برخاست کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میڈیا ملازمین کا احتجاج

اس سے پہلے عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے وکلا سے بیان حلفی جمع کرانے کا کہا تھااور حکومتی وکیل سے بھی پوچھا تھا کہ انہیں ڈرافٹ جمع کرانے پر کوئی اعتراض تو نہیں ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔