انجیر کھانے کے حیرت انگیز فوائد ماہرین طب نے بتا دئی

Spread the love

اسلام آباد: انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   سردیوں کے دوران ہر روز مت نہائیں کیونکہ۔۔۔!!! تحقیق میں بڑا نقصان سامنے آگیا

دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سیکافی مقدارمیں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاءکے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاءشامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔ا

یہ بھی پڑھیں:   طبی ماہرین کی بڑی کامیابی، اسٹیم سیل کی بدولت ایڈز کا مریض شفایاب

نجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔خون کے دباؤ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے.

یہ بھی پڑھیں:   وزیر صحت پنجاب کا راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاؤ کا بھی موجب ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

5 تبصرے “انجیر کھانے کے حیرت انگیز فوائد ماہرین طب نے بتا دئی

  1. Pingback: sell dumps online
  2. Pingback: Unicc
  3. Pingback: DevSecOps

تبصرے بند ہیں