نماز جناز ہ میں شرکت کیلئے جانیوالی گاڑی کو حادثہ ایک ہی خاندان کے7 افرادجاں بحق

اسلام آباد: نمازجنازہ پر جانے والی گاڑی کو حادثہ،7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے۔

حادثے کے دوران ماں، بیٹی، باپ اور بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئےجب کہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق پل رکھ کیکر گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی،مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدیکی آ رہے تھے

کہ موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ ، بیٹی فضیلت،رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب، یعقوب کا بیٹا صہیب ، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی اور گاڑی کا ڈرائیور سفیان بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں