نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے،سٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے محمد نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے محمد نوازشریف کی و بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے ،ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز ہے ،ڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث محمد نوازشریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ۔

نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبورا ًدی جارہی ہے ،سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات کے لئے ادویات میں ردوبدل کیاگیا اور ان کی مقدار بڑھائی گئی ہے ۔

ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کو مزید کوئی وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لیجانے کی وارننگ دی ہے ،ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ سٹیرائیڈز اور ادویات کے باوجود محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں