انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ

Spread the love

جکارتا: انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن پر ممکنہ خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر میدان میں ایک پولیس اسٹیشن کے دورازے پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ایک شہری اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کےلئے تیار

پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن سخت سیکیورٹی کے باعث ناکام رہا۔ انگلی کے نشانات کی مدد سے 24 سالہ حملہ آور کو شناخت کرلیا گیا ہے، تاہم حملہ آور کا نام تحقیقات مکمل ہونے تک ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   دہلی،فیکٹری میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک

خود کش حملے میں استعمال ہونے والے بم کی ساخت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جائے وقوعہ سے ایک بیٹری، دھاتی شیٹس، نٹ بولٹس، کلیں اور تار وغیرہ ملے ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ حملہ آور تنہائی پسند تھا اور تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دوبارہ رابطہ