قومی خزانے میں71ارب روپے جمع جانتے ہیں اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟

Spread the love

اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ 23ماہ میں بدعنوان عناصر سے71ارب روپے ریکور کرکےرقم قومی خزانے میں جمع کروادی ہے۔

بدعنوانی کے 1235ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیںاورمیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کرتار پور راہداری کی تعمیر اور گوردوارے کی آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم اجلاس کیا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن دیگر افسران شریک ہوئے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہاہے جبکہ ورلڈاکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کوسراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدے پر تعینات کردیاگیا،

انہوں نے واضح کیا کہ نیب “احتساب سب کے لیے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز،انویسٹی گیشنزاورانکوائریزکی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔