نواز شریف کی صحت میں مزید خرابی .

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے

ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہے ،بیرون ملک اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا

نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نواز شریف کو طبی طور پرسفر کے لئے پھر تیار کرنا شروع کریں گے ، نواز شریف پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوزز پر ہیں۔ اسٹیرائیڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔