سوئس کمپنی کی بنائی گئی واحد گھڑ ی، جانتے ہیں یہ کتنے ارب میں فروخت ہوئی؟

برن :‌ یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔پیٹک فلپ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔

ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی جی 6300 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق پیٹک فلپ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   اس محلے میں تمام گھر تھری ڈی پرنٹر سے ’’چھاپ‘‘ کر تیار کیے جائیں گے

اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہائوس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ماں نے مضطرب بچے کےلیے ہر کمرے میں اپنی شکل کے کارڈ بورڈ لگادیئے

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔اس سے قبل 2017 پال نیومن رولیکس کی گھڑی ایک کروڑ 77 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔جب کہ اس سے قبل پیٹک فلپ کی ہی گھڑی 2014 میں تقریبا ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، لیکن اب اسی کمپنی کی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   زیادہ بچوں والے والدین کیلیے نقد انعام کا اعلان

تین کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہونے والی گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں طرف سے (ڈائل) ہے یعنی وہ دونوں طرف سے وقت دکھا سکتی ہے۔