اسلام آباد میٹرو بس سروس کا بڑا نقصان ہو گی

اسلام آباد : اسلام آباد کے ایچ 9 اور کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو تاحال 3کروڑ 85 لاکھ روپے کا خسارہ ہوگیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم ٹی اے) راولپنڈی مینجر آپریشن شمیلہ محسن نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر بس سروس کا آغاز کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام بسیں 12 دن سے اسلام آباد انتظامیہ کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے نیب کی مسلسل کوشش پر شدید تنقید

ان کا کہنا تھا کہ بس سروس معطل ہونے پر روزانہ 35 لاکھ روپیکا نقصان ہورہا ہے، اگر دھرنا جاری رہا تو خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔