مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع باندی پور کے علاقے لادورہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ایران نے سلامتی کونسل میں امریکہ کےلئے مشکلات کھڑی کردی

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح تھے اور مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے تاہم علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان طالبعلم تھے اور نہتے تھے۔

بھارتی فوج نے درگاہ حضرت بل میں جشن میلادالنبیؐ کی تقریب روک دی گزشتہ روز یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر نور موقع پر بھی قابض بھارتی فوج نے برسوں سے ہونے والا درگاہ حضرت بل میں عید میلادالنبی کا سالانہ اجتماع منعقد کرنے سے روک دیا تھا۔