ملک میں بارشیں اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Spread the love

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، ما لاکنڈ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں موسم سرد رہے گا۔