کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ،سونا بھی سستا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.59 سے بڑھ کر 155.61 روپے پر فروخت ہوا۔

واضح رہے گزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔

ای سی سی نے درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر کلیر کروانے کی اجازت دیدی۔مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام

سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 74 ہزار 803 روپے ہوگئی۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار 295 پوائنٹس اضافہ کے بعد 35 ہزار 653 پوائنٹس پر بند ہوا۔