میچ دیکھنے کیلئے جانے والے افغان شہری کو بھارت میں حیرت انگیز مشکلات کا سامنا

نئی دہلی: بھارت میں میچ دیکھنے کی غرض سے آئے 8 فٹ لمبے افغانی کے لیے لمبا قد مسئلہ بن گیا، کوئی بھارتی ہوٹل اسے قیام دینے کو تیار نہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر کابل سے تعلق رکھنے والا کرکٹ کا شوقین 8 فٹ 2 انچ لمبا شیر خان انٹرنیشنل میچ افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دیکھنے بھارت آیا تھا، غیر معمولی قد ہونے کے باعث بھارتی ریاست لکھنو کے ہر ہوٹل نے کمرہ دینے سے انکار کر دیا، جس پر شیر خان نے اجنبی ملک اور شہر سے پریشان ہو کر پولیس سے مدد مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں:   شام میں شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک

پولیس کے مطابق شیر خان کی مدد کرتے ہوئے اسے ایک مقامی ہو ٹل میں ایک کمرہ دلوایا گیا جہاں اس نے رات بسر کی۔ہوٹل مالک رانو کے مطابق شیر خان کو دیکھنے کے لیے ہوٹل کے باہر لوگوں کا مجمع لگا ہوا ہے، شیر خان کو اس مجمع سے بچاتے ہوئے پولیس نے ایکانہ اسٹیڈیم پہنچایا جہاں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   شہزادہ ہیری کے بعد شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ