نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے دو بنگلا دیشی کرکٹرز کی حالت غیر

نئی دہلی : بھارت میں ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،دارالحکومت نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیبی مدد کی وجہ سے موسم کچھ صاف ہوا تو نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا جس میں بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی کی پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بنگلا دیش کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں بھی ہوئیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فضائی آلودگی اور دیوالی کے فوری بعد نئی دہلی میں میچ رکھنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میچ سے دو تین روز قبل ہم نے مقامی انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں میچ ہو سکتا ہے

ہم آخری لمحات میں میچ منسوخ نہیں کر سکتے تھے۔انہوںنے کہاکہ دیوالی کے بعد اور سردیوں کے آمد کے ساتھ شمالی علاقوں میں صورت حال تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ہم آئندہ ان علاقوں میں میچ شیڈول کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔