عمران خان کی حکومت کی بڑی کامیابی ، پاک روس تجارتی تنازع24 سال بعد حل ہو گیا ،117 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی

Spread the love

اسلام آباد : 24سال کا پاکستان اور روس کا تنازع حل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان 24سال بعد 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع حل ہو گیا ہے ۔

روسی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین تمام تجارتی رکاوٹیں دور کر دی گئیں ہیں ۔ جبکہ پاکستانی سفیر کو روس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بلاول بھٹواور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، سپریم کورٹ کا تحریری حکم

5 پاکستانی کمپنیوں کو بھی 23.8 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روسی کمپنیوں کی تجارتی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1996سے منجمند 117ملین ڈالر روس کو جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

یاد رہے کہ 1996ء کے بعد روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات ختم ہو گئے تھے جس کےنتیجے میں 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   افضل کوہستانی کے بھائی نے اپنے بھائی کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا