بابر اعظم بطور ٹی 20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام

Spread the love

کینبرا: بابراعظم بطورٹی20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں دوسرے میچ میں شکست پر شدید مایوسی ہوئی۔

بابر اعظم کا بطور ٹوئنٹی 20 کپتان آغاز اچھا نہیں رہا، پہلے میچ میں یقینی شکست کو بارش نے ٹال دیا تھا تاہم دوسرے مقابلے میں ان کی قیادت میں گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس میں بڑا ہاتھ میزبان سائیڈ کے تجربہ کار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کا تھا جنھوں نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز، ٹکٹ اتنی سستی کہ کوئی بھی خرید لے

بابراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں اس ناکامی پر بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے، اسٹیون اسمتھ ہی دراصل ہم سے یہ میچ چھین لے گئے، انھوں نے بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی ہے۔ انھوں نے اننگز کے آغاز میں گرنے والی وکٹوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر فخر زمان 2 اور مڈل آرڈر بیٹسمین صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے، جس کی بدولت ابتدائی 5 اوورز میں پاکستان کا اسکور 2 وکٹ پر 29 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ساؤٹھمپٹن ٹیسٹ، پانچویں روزکا کھیل بارش کی نظر

بابر کہتے ہیں کہ جب آغاز میں ہی وکٹیں گرجائیں تو صورتحال کافی مشکل ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ کو دوبارہ سے خود کو سنبھالنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی اننگز کو اصل سہارا لوئر آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 34 بالز پر 62 رنز بناکر دیا۔ بابر اعظم نے بھی ٹیم کے مجموعے کو کچھ قابل بنانے کا کریڈٹ افتخار کو ہی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   باکسرعامر خان20 اپریل کو باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اتریں گے

11 تبصرے “بابر اعظم بطور ٹی 20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام

  1. Pingback: td easyweb
  2. Pingback: 안전공원
  3. Pingback: replica rolex
  4. Pingback: cheap wigs
  5. Pingback: Tow Merced

تبصرے بند ہیں