عمران خان نے دھرنے والوں کیلئے زبردست حکم جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بارش کے ساتھ سردی میں اضافے کی وجہ سے جے یو آئی (ف ) کے دھرنے میں موجود شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔موسم میں تبدیلی کے باعث چیئرمین سی ڈی اے کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب کا نام مٹا دیا جائے، یہ بہت غلط نام ہے ، جاوید ہاشمی

بدھ کو روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ جے یو آئی (ف ) کے دھرنے کی جگہ کا دورہ کریں اور شرکاء کو سرد موسم میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار