بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک جاری، ریسٹورنٹ مالک نے دلت نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Spread the love

احمدآباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دَلت نوجوان کو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے مالک سے الجھنے پر برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعہ احمد آباد کے سبَرمتی ٹول ناکے کے علاقے میں روڈ کنارے واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں چند لوگوں کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے اس پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا گیا، جبکہ دَلت نوجوان کے ساتھ موجود اس کے ایک دوست کو بھی شدید زد و کوب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مودی سے ملاقات میں جرمنی کی سربراہ کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں

بہیمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو احمد آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زد و کوب کیے جانے کے نتیجے میں نوجوان کے دوست کو بھی معمولی زخم آئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب دو دلت نوجوان پَرگنیش پَرمار اور جیش ریسٹورنٹ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا کا سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

سبرمتی پولیس اسٹیشن کے انچارج آر ایچ والا کا کہنا تھا کہ ‘ریسٹورنٹ کے مالک اور پرگنیش کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس کے بعد ریسٹورنٹ مالک اور چند دیگر افراد نے دونوں نوجوانوں کو ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔’انہوں نے کہا کہ مَہیش ٹھاکور اور شَنکر ٹھاکور کے خلاف مختلف قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے مالک مہیش کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیر میں 30سال کے دوران کتنے افراد شہید ہوئے؟

8 تبصرے “بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک جاری، ریسٹورنٹ مالک نے دلت نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  1. Pingback: fun88
  2. Pingback: dumps and pins
  3. Pingback: Click Here
  4. Pingback: 토렌트사이트
  5. Pingback: wig

تبصرے بند ہیں