وزیر اعلیٰ ہو تو ایسا!عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں سے نکالنے کا وعدہ پورا کردیا

لاہور : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلانے کا وعدہ کیا تھا، اور اس وعدے کی تکمیل جنوبی پنجاب میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز سے پوری ہونے کو ہے۔ بزدار حکومت نے چند ماہ قبل قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا.

یہ بھی پڑھیں:   بڑی پیش رفت،مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ”اشارہ “دے دیا

اب راولپنڈی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی کے منصوبے پر کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے،وزیر اعلی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ اب سے جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی جارہی ہے،

جس کے تحت جنوب کا بجٹ جنوب کے عوام پر ہی لگے گا، سیف سٹی کا یہ منصوبہ اس وعدہ کا عملی نمونہ ہے، اس کے بعد ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور میں بھی سیف سٹی منصوبے فعال بنائے جائیں گے۔