مقبوضہ کشمیر؛ گرنیڈ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 34 شہری زخمی، ا ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سبزی منڈی میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 1 فرد ہلاک اور پیرا ملٹری پولیس کے 3 اہلکار سمیت 34 شہری زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہری سنگھ اسٹریٹ پر واقع سبزی منڈی میں گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب مارکیٹ میں گاہکوں کا ہجوم تھا، حملے کی زد میں آکر 1 شخص ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پیرا ملٹری پولیس فورس کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ 15 دنوں میں یہ تیسرا گرنیڈ حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پھلوں سے لدے ٹرکوں پر فائرنگ سے 2 ڈرائیور ہلاک

یہ بھی پڑھیں:   حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ

گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو سوپور میں بس اسٹینڈ پر ہونے والے گرنیڈ حملے میں 20 شہری زخمی ہوگئے تھے، 12 اکتوبر کو ایک مارکیٹ پر گرنیڈ حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ 26 ستمبر کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر ہونے والے گرنیڈ حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔