معاملات آخری مراحل میں داخل! مولانا’ ’کچھ دو اور کچھ لو‘‘کی بنیاد پر قائل . سعودی عرب کو کیا یقین دہانی کروادی؟

Spread the love

اسلام آباد : معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ سعودی سفیر کے کہنے پر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہو کہ ٹھیک ہے ہم سب کچھ ختم کر دیں گے۔سعودی سفیر نے بھی مولانا فضل الرحمن کو کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر قائل کیا ہو گا۔اگر مولانا فضل الرحمن کی تقریر کو غور سے سنا جائے تو اندازہ ہو گا کہ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کو بھی ایک پیغام دیا ہے کہ ہم ہیں جو نوجوانوں کو اعتدال میں رکھے ہوئے ہیں۔ہم ہیں.

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اور بھارت ایل او سی پر تحمل کا مظاہرہ کریں

جنہوں نے طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی نہیں کرنے دی۔ہم ہیں جو اس ملک میں اتنا بڑا اجتماع کر رہے ہیں لیکن صفائی تک کی ضرورت نہیں پڑی۔عمران یعقوب نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو لازمی طور پر کچھ نہ کچھ یقین دہانی کروائی گئی ہو گی۔یہ معاملہ اب آخری مراحل کی طرف داخل ہو رہا ہے بس مولانا فضل الرحمن اپن طرف سے یہ اعلان نہیں کریں گے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اے پی سی بلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ