راولپنڈی اوراسلام آبادمیں جے یو آئی(ف) کے کتنی بڑی تعداد میں کارکن جمع ہیں؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا د.،

اسلام آباد: راولپنڈی اوراسلام آبادمیں جے یو آئی(ف) کے کتنی بڑی تعداد میں کارکن جمع ہیں؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی،تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے دھرنا کو جڑواں شہروں میں قیام پذیر جے یو آئی کے ہزاروں کارکنوں تقویت دینے لگے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔

وزارت داخلہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ہزاروں کارکن مقیم ہیں جوکہ مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے موقع پر دھرنا میں شریک ہو کر مجمع دوگنا کردیتے ہیں،

اسلام آباد راولپنڈی میں چھ سے سات ہزار لوگ ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز میں قیام پذیر ہیں علاوہ ازیں ہزاروں لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ہاں بھی ٹھہرے ہوئے ہیں،وزارت ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز تک اسلام آباد میں مقیم کارکنوں کی نشاندہی کر کے انکے خلاف آپریشن کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے اور انکے خلاف مقدمات بنا کر پابند سلاسل کیا جائے گا۔