صحافی کے سوال پرجے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا حیرت انگیز ردعمل،بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی آپ سے الیکشن ہارے آپ اور وہ دونوں الیکشن دھاندلی کے خلاف ایک ہی سٹیج پر ہیں۔

صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ ہمیں اسمبلی نشست چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،مجھے بتایا جائے کہ محمود خان اچکزئی نے میرے حلقے میں الیکشن کا کوئی مطالبہ کیا ہے؟صحافی نے سوال کیاکہ محمود خان اچکزئی تو الزام لگاتے ہیں آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا۔صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا ہے تو محمود خان اچکزئی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈی چوک دیاکنٹینر دیا نہ کھانا۔ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے ڈی چوک میں کنٹینر رکھ دیئے ہیں آپ جائیں خطاب کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو وزیر اعظم کا استعفیٰ چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمن کو اپنی نشست سے استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن کی پیشکش کرچکے ہیں.

مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تاحال علی امین گنڈا پور کی پیشکش کو قبول یا مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔