ناقص کارکردگی والے وزراء کی شامت آگئی

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی سفارتکاری پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:   اسد عمر استعفی دے رہے ہیں ہا نہیں، وزیر خزانہ نے اصل بات بتا دی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین ظلم کررہا ہے اور ہم کشمیریوں کا مقدمہ ظلم کے خلاف جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے جب کہ حلقوں سے عوامی پریشر ہے لیکن کوئی کام ہو رہے نہ ہی بات سن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم نے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں، اور ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی نورعالم اس وقت کیوں نہیں بولے،

یہ بھی پڑھیں:   ساہیوال سانحہ، ذیشان جو گاڑی چلا رہا تھا یہ کس کی تھی اور اس دن کیا ان کے گھر کوئی مہمان آیا تھا ؟ حیران کن انکشاف