آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی

Spread the love

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی اور 452 زخمی ہیں۔آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔

یہ بھی پڑھیں:   480 سے زائد بدعنوان افسران نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی کی اسکیم میں شامل

ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی اور452 زخمی ہوئے۔ جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔

لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ کھمبے اور ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے جب کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرریسکیو ٹیمیں بھی میرپورپہنچ گئیں ۔ ریسکیو 1122 کی 5 امدادی گاڑیاں اورجان بچانے والا دیگر سامان بھی ہمراہ ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 160 زخمیوں کی حالت نازک ہے،

یہ بھی پڑھیں:   خاتون اول نے کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ، کیا ساہیوال میں مارے جانیوالوں کے یتیموں کے آنسو نظر نہیں آتے :پلوشہ خان کا سوال

ڈی ایچ کیومیرپوراورافضل پورمیں گیارہ گیارہ لاشیں لائی گئیں، اسلام گڑھ اور منگلا میں ایک ایک شخص زلزلے سے جاں بحق ہوا۔