وفاقی کابینہ کی کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ای بلنگ اور ای بڈنگ نظام متعارف کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلز کی ادائیگی اور ٹھیکوں کی بولی مکمل طور پر آن لائن کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   خاتون اول نے کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ، کیا ساہیوال میں مارے جانیوالوں کے یتیموں کے آنسو نظر نہیں آتے :پلوشہ خان کا سوال

وفاقی کابینہ نے پاک ترک اقتصادی فریم ورک اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ مراد سعید نے وزارت مواصلات کی ایک سالہ کارکرد گی پر کابینہ کو بریفنگ دی اور وزیراعظم عمران خان نے وزارت مواصلات کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا