ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے، عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے شرکت کی جب کہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر سے بہتر مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں