عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں وہ تقریر کی جو سیاستدان موچی دروازہ میں کرتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 72 سال اس ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے،

اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے، آئین کی حکمرانی کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے،جوعوامی حقوق سلب کرے گا ہم اس سے لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے کہا کہ بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، وہ خیالی پلاؤ بناتے اور بیچتے ہیں، ان کی تقریر میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ایک شخص امریکا جاتا ہے تو اسے قوم کا نمائندہ بننا چاہیے،

یہ بھی پڑھیں:   ایک سال کے اقتدار میں عوام سے جو کہا وہ کر نہیں سکے ،عمران خان کا اعتراف

عمران خان نے وہ تقریر کی جو تقریر سیاستدان موچی دروازہ میں کرتا ہے ، وہاں پر کہا گیا میں واپس جا کر نواز شریف کا ٹی وی اور اے سی بند کرادوں گا،عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے، امریکا جا کر بھی عمران خان کے اعصاب سے نواز شریف نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں:   ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر کروڑوں روپے خفیہ طریقے سے پاکستان بھجوانے کا الزام لگادیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو نشانہ بناکر حراست میں لیا جارہا ہے، شاہد خاقان کے خلاف کارروائی عمران خان کے کہنے پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی سے مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں تو ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا گیا،شاہد خاقان کا گناہ گیس بحران کوچار سال میں حل کرنا ہے،

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کی کوششیں کامیاب، آزادی مارچ ختم ،دھرنے والوں کی واپسی کب ہوگی؟

شاہد خاقان نے 11 ماہ میں دنیا کا سستا ترین ایل این جی پلانٹ لگایا، ایل این جی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے 3 یونٹ چلے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جس طرح نیب کو استعمال کیا اسی طرح اسے آج پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ایک انتقام اور حسد میں جلی ہوئی حکومت ہے۔