قوم ہرسال پاکستان کو تبدیل ہوتے دیکھے گی ،عمران خان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہمارا ملک ہے جو اللہ نے ہمیں خاص نعمت کے طور پر دیا،یہ ہر سال اوپر جائے گا.آپ دیکھیں گے.جمہوریت کے اندر میرٹ ہے جبکہ بادشاہت کے اندر میرٹ نہیں ہے .پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ سب سے زیادہ ہے لیکن ہمارے پاس کوئی سسٹم نہیں ہے.امریکہ میں جمہوریت کی وجہ سے ترقی ہوئی.

۔وزیر اعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں تحریک انصاف کی جانب سے واشنگٹن کے اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں تحریک انصاف کے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے،

وزیر اعظم کے خطاب سے قبل تلاوت قرآن پاک پیش کی گئی، امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب جلسے پر پاکستانی کمیونٹی کو بھرپور مبارک باد پیش کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان امریکا آنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کہا کہ میں فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ پاکستان ہاؤس میں ٹھہروں گا،

ہمیں یہاں موجود پاکستانیوں پر فخر ہے جو حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہیں، یہ پاکستانی سرمایہ بھیج کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ایک طبقہ وہ ہے جو رقم یہاں سے پاکستان منتقل کرتا ہے اور ایک طبقہ وہ ہے جو پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم ملک سے باہر بھیجتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر اوورسیز پاکستانی نہ ہوتے تو شاید تحریک انصاف کی بنیاد نہ ہوتی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں