ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، مولانا فضل الرحمان

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،

مہنگائی سےعوام کی کمرٹوٹ گئی ہے، پہلے بجٹ میں ہی شہریوں نے اپنی دکانیں بند کردیں، حکومت کے پہلے بجٹ پر تاجربرادری نے جو ردعمل دیا ہے وہ عدم اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نوکریاں دینے کیلئے پیسے نہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دارہیں وہ دھڑا دھڑ سیاسی لوگوں کو گرفتارکررہے ہیں، ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، نوازشریف سے متعلق جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کردینا چاہیے، جھوٹے الزامات کے تحت جیل میں رکھنا حبس بے جا میں رکھنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مانگے تانگے کی حکومت کو ہم نہیں گرائیں گے یہ خود گرجائے گی،آصف زرداری

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا توسیاسی مؤقف واضع ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے آئی، نوازشریف کے دورمیں بھی اسمبلی پر دھاندلی کے اتنے الزامات نہیں لگے تھے جتنے موجودہ دور میں لگے، اس وقت صرف تحریک انصاف دھاندلی کا کہتی تھی اوراب تمام جماعتیں دھاندلی کا شور کر رہی ہیں، 25 جولائی کو ملک بھرمیں یوم سیاہ منائیں گے، اور دنیا کوبتائیں کہ اس دن دھاندلی سے یہ لوگ اقتدارمیں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ٹرمپ کے قابو میں رہیں گے،عمران خان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری بھی امریکا کے دباؤ پر کی گئی، حافظ سعید کوایسے وقت میں گرفتارکیا گیا جب عمران خان امریکا جارہے تھے۔ ہم تو پہلے ہی قومی دھارے میں شامل ہیں ہمیں قومی دھارے میں شامل کرنے والے اسلامی دھارے میں شامل ہوں۔