تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں، صادق سنجرانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے اس کے تحفظات کو مسترد کردیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی منگل کو شام تین بجے ایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیا۔

صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے 7 پارلیمانی رہنماوٴں کو تین صفحات پر مشتمل خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور کو خط لکھ چکا ہوں اور ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ ایوان کے تقدس کے لیے لڑ رہا ہوں اور قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔