شہبازشریف اوران کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی درخواست پر شہبازشریف اوران کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

نیب کی درخواست پر شہبازشریف اوران کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے گئے اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم منجمد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا گیا تھا،

جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔