عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 جولائی کو طلب کر لیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس 16 جولائی کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ سربراہان مملکت و حکومت کی جانب سے کیمپ آفسز اور میڈیکل پر کیے گئے اخراجات پر بریفنگ کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول کریں گے ،مصطفی نواز کھوکھر

وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے حوالے سے پریزینٹیشن  بھی دی جائیگی۔ رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائیگا۔

نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری  بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   خلیل فیملی سے ریاست نے زیادتی کی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا اعتراف

پی اے ایف بیس شہباز اور اطراف کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ڈکلیئر کرنے پر غوربھی وفاقی کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

Related