حکومت نے خواجہ آصف کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی پلاننگ شروع کردی

Spread the love

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کو نیب کا خط آ رہا ہے وہ چیخ و پکار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی حکومت کا 6 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے، خواجہ آصف مِسنگ پرسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا ضامن وزیر دفاع غیر ملک کام کرکے کیسے سیکیورٹی رسک بن گیا؟ تحقیقات کر کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   دو پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس ریفر کیا ہے، جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کا کس کس ملک کے ساتھ مفاد وابستہ ہے، یہ انتہائی سنجیدہ سیکیورٹی بریچ ہے لہذا فوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایک سال کے اقتدار میں عوام سے جو کہا وہ کر نہیں سکے ،عمران خان کا اعتراف

Related