وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا تھا جو شروع ہوچکا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت ہو گی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی جب کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے جھڑپوں میں افغان امن عمل پر اثر پڑے گا، طالبان نے بھارت کو خبردار کردیا