اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نواز سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت کے لیے آج تمام اپوزیشن افطار ڈنر میں جمع ہوگئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، پرویز رشید، خواجہ آصف، حمزہ شہباز، لیاقت بلوچ، آفتاب شیرپاؤ، یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، زاہد خان میاں افتخار شریک ہیں۔
افطار ڈنر میں تمام رہنما حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ یہ سیاسی افطار پارٹی اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سمت کا تعین کرے گی، قبل ازیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پہلے ہی عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اشارہ دے چکے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف سے رابطے کرچکے ہیں۔
