جھنگ : دو مختلف حادثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی. ریسکیو ذرائع، ایم آر شاہد کی رپورٹ

جھنگ (ایم آر شاہد ) علی الصبح دو مختلف حادثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ملتان روڈ اڈا کوٹ دیوان حویلی بہادر شاہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک رکشہ الٹ گیا۔رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ھو کر الٹا۔ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔رکشہ الٹ جانے سے رکشے میں سوار ایک شخص سلیم ولد گلزار 17 سال کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی۔جبکہ ایک شخص عابد ولد اللہ دتہ 35سال زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھو گیا۔
اس کے علاوہ ایک شخص امجد ولد اشرف 40 سال شدید زخمی ھو گیا۔ریسکیو 1122 جھنگ کے اہلکاروں نے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا.
جبکہ دوسرا حادثہ میں جھنگ لالیاں روڈ پر موضع امیر والا علی پور میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ھو گیا۔ تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو1122 کی دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تصادم سے دو افراد غلام محمد ولد احمد علی 46سال۔رضیہ زوجہ غلام محمد 45سال زخمی ھو گئے۔
ریسکیو 1122 جھنگ کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ریاستی دہشتگردی قبول نہیں ہے،حامد میر