لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔ ایم آر شاہد کی رپورٹ

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور*
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔
اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔