بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے، فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے، چیخ و پکار اور آہ و بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی، بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے، بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پرتعلیم حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:   موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اصل موضوع کو سیاسی نمبر اسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی تاہم کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے کو ابو، پھوپھو اور انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت اگر گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے، پاکستان