ہم تو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلانے کے لئے آئے ہیں ، غلام سرور خان

Spread the love

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پاکستان کو بچانے کے لئے شامل ہوا ، ہم تو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلانے کے لئے آئے ہیں ، میں پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کے لیڈران نے ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹا۔ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کے لئے مدرسوں کو استعمال کر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے زخم چاٹ رہی ہے ان کا مقدر جیلیں ہیں ۔اگر کوئی بھی مولانا سڑکوں پر دھرنا دیتا ہے تو اسٹیٹ اس کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:   مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے دوران مذہب کارڈ استعمال کیا، وزیراعظم