وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق خدشات سامنے آگئے

لاہور (زرائع) وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے کام کی نگرانی کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق خدشات سامنے آگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب بلکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ کی طرح صوبائی کابینہ میں بھی تبدیلیاں کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑھتے ہوئے دباؤ، گڈ گورننس عدم موجودگی اور بیوروکریسی کی ناکامی کی وجہ سے اپنے عہدے کے بارے میں خدشات کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل پنجاب میں اعلیٰ سطح پر بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم اس دوران بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ ٹرانسفرز کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔