دہشت گردی کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کا ایران سے شدید احتجاج

اسلام آباد(آن لائن) اورماڑہ میں انسانیت سوز دہشت گردی واقعے میں 14 افراد کی شہادت پر قاتلوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس ضمن میں ایک احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو ارسال کر دیا ہے ‘جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کیخلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی سے متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے و الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   میاں جاوید کی لاش کو ہتھکڑی کیوں لگائی گئی تھی؟، دردناک انکشاف