پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل، ایم آر شاہد کی رپورٹ

نیو یارک: مشہورامریکی میگزین ’’ٹائم‘‘ نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

معروف امریکی میگزین “ٹائم” نے سال 2019 کی با اثر افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر کئی شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت پر جنگی جنون سوار، روس سے 36 رافیل طیارے مانگ لیے

ٹائم میگزین نے عمران خان کے بارے میں لکھا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسے میں ملک کی بھاگ ڈور ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس کی حیثیت ایک راک اسٹار کی سی ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد پُرامید ہے کہ عمران خان ملک کو سنگین حالات سے نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا